مندرجات کا رخ کریں

چوتھی بدھ مجلس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

پہلی صدی عیسوی میں کنشک کی زیر سرپرستی منعقد ہونے والی چوتھی بدھ مجلس میں عام بھکشوؤں کے علاوہ پانچ سو عالم و فاضل راہب شریک ہوئے۔ اس اجلاس کا مقصد بدھ فرقوں میں نظریاتی ہم آہنگی پیدا کرنا تھا چنانچہ بدھی احکامات کی تین مستند اور ضخیم تفاسیر تیار کی گئیں جن میں ہر تفسیر بقول ہیون سانگ ایک لاکھ اشعار پر مشتمل تھی۔[1]

مختلف فرقے

[ترمیم]

”استھور وادن“ اور ”مہا سنگھک“ گروہوں کے علاوہ ایک بہت اہم فرقہ ”شراوستی وادی“ بھی تھا جو کشمیر اور متھرا میں انتہائی بارسوخ تھا۔ اس فرقے کے عقائد کو چوتھی بدھ مجلس میں ”مہاوبھاشا“ کے نام سے منضبط کیا گیا، یہ خیالات پرانے فرقے ”مہا سنگھک“ میں ترقی پانے لگے اور بعد میں مہایان اور ہنیان فرقوں میں بدھ مت کی مزید تقسیم کی بنیاد بنے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Kinnard، Jacob N۔ The Emergence of Buddhism: Classical Traditions in Contemporary Perspective۔ Fortress Press, 2010۔ ص 106۔ ISBN:0-8006-9748-0۔ 2019-01-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2017-10-11